اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری منگل کو بلوچستان کا دورہ کریں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سردار سرفراز ڈومکی مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کریں گے، دورہ کے موقع پر صدر مملکت اور چیئرمین پیپلز پارٹی وزیراعلی، صوبائی وزراء سے ملاقاتیں کریں گے۔
صدر مملکت اور چیئرمین پیپلز پارٹی ارکان اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے، صدر مملکت اور چیئرمین پیپلزپارٹی کو حکومتی کارکردگی اور پارٹی کے معاملات پر بریفننگ دی جائے گی۔
صدر مملکت اور بلاول بھٹو زرداری منگل کو بلوچستان کا دورہ کریں گے







