اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے امور کشمیر جی بی سیفران اور صدر مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پوربوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔
اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیرنے کہاکہ وزیراعلیٰ وقت اور وسائل ضائع کرنے کی بجائے صوبے کے امن و امان پر توجہ دیں۔
انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت کی بحالی پر پی ٹی آئی کے نام نہاد رہنما صدمے میں ہیں، عوام نے انتشاری سیاست مسترد کرکے معاشی پالیسیوں میں بہتری کو ترجیح دی ہے۔
انہوں نے کہاکہ عوام اپنے مسائل کا حل اور معاشی بہتری چاہتے ہیں ،جلسوں کے لئے میدان بھرنے کی کوشش کرنے کی بجائے عوام کی معاشی حالت بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہاکہ سیاسی افراتفری میں وقت ضائع کرنا ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ،ملک میں معاشی حالات بہتر ہورہے ہیں۔







