facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، ترین گروپ کا اہم اجلاس آج جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر طلب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کی سیاسی صورتحال اور عدم اعتماد کی تحریک کے معاملے پر ترین گروپ کا اہم مشاورتی اجلاس آج لاہور میں طلب کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس آج جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہوگا، جہانگیر ترین لندن سے ویڈیو لِنک پر اجلا س میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں عدم اعتماد تحریک کی صورت میں حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا.

ترین گروپ پی ٹی آئی کے مزید ناراض ارکان سے رابطوں کاجائزہ لے گا۔

ترین گروپ پنجاب اور مرکز کے حوالے سے حکمت عملی اور تجاویز کا جائزہ بھی لے گا۔