بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپریم کورٹ : آرٹیکل 63 اے نظر ثانی کیس پر5 رکنی لارجر بینچ قائم

اسلام آباد:  سپریم کورٹ میں آئین کے آرٹیکل 63 اے نظر ثانی کیس کی سماعت کے لیے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیاگیا ۔ یہ بینچ 30 ستمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اس بینچ کی سربراہی کریں گے جب کہ بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل، اور جسٹس مظہر عالم شامل ہیں۔ یہ کیس سیاسی اعتبار سے کافی اہمیت رکھتا ہے، اور اس کی سماعت کا انتظار کیا جا رہا ہے۔