بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر جسٹس منصور علی شاہ کا ردعمل غیرقانونی ،راناثناء اللہ

اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امورراناثناء اللہ نے کہاہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ کا ردعمل غیرقانونی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں راناثناء اللہ نے کہاکہ آئین کے مطابق صدارتی آرڈیننس جاری ہوا ہے، اگر پارلیمنٹ اسے مسترد کرتی ہے تو ختم ہوجائے گا۔
انہوں نے کہاکہ آئینی ترمیم کا اختیار پارلیمنٹ کے پاس ہے، کہیں نہیں لکھا کہ سپریم کورٹ جو کہے گی وہ آئین ہوگا۔
رانا ثنااللہ نے کہاکہ سپریم کورٹ کے پاس آئین کی تشریح کا اختیار ہے بنانے کا نہیں۔
انہوں نے کہاکہ اس ملک میں سپریم کورٹ نے خود بھی بہت کچھ غیرآئینی اور غیرقانونی کیا، یہاں بیگناہ لوگوں کو پھانسی کی سزا سنائی گئی اور پھر اس بات کو تسلیم بھی کیا گیا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے اکثریتی بینچ نے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے، دوسری جانب سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی ترمیمی آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور آج کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔
جسٹس منصور علی شاہ نے ججز کمیٹی کے سیکریٹری کے نام لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ سابقہ کمیٹی کی بحالی تک میٹنگ میں نہیں بیٹھوں گا، آرڈیننس پر فل کورٹ میٹنگ بھی بلائی جا سکتی ہے۔