کرک (نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور ایم این اے شاہد خٹک کے خلاف کرک کے تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
متھانہ ہڑیارا میں درج ایف آئی آر میں ان دونوں شخصیات پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، پولیس کو دھمکیاں دینے اور خوف و ہراس پھیلانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، جس میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
علاوہ ازیں، علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور کے تھانہ مناواں میں بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی ایکٹ، اقدام قتل سمیت 13 دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق، علی امین گنڈاپور سیالکوٹ انٹرچینج پر اسلحے سے لیس ایک جتھے کی قیادت کر رہے تھے اور ان کے حکم پر گاڑیوں کو آگ لگانے کی کوشش کی گئی تھی۔







