بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گھوٹکی ، نارو واہ کینال پر ٹوٹے ہوئے پل سے ایک ہی دن میں تین افراد نہر میں گر گئے

گھوٹکی (ویب ڈیسک) گھوٹکی میں نارو واہ کینال پر ٹوٹے ہوئے پل سے ایک ہی دن میں تین افراد نہر میں گر گئے۔

پولیس کے مطابق، اوباڑو میں صبح کے وقت ایک 7 سالہ بچہ پل پار کرتے ہوئے نارو واہ کینال میں گر کر ڈوب گیا۔ بچے کی تلاش میں تاخیر پر ورثاء نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر اوباڑو نے بتایا کہ محکمہ آبپاشی کو فوری طور پر نہر کے بہاؤ کو کم کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، جبکہ نیوی کے ماہر غوطہ خوروں کی ٹیم سکھر سے روانہ ہو چکی ہے۔

بعد ازاں، دو موٹر سائیکل سوار بھی اسی پل سے نہر میں گر گئے، تاہم علاقہ مکینوں نے فوری مدد کرتے ہوئے دونوں افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا۔