بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران حزب اللہ کے مواصلاتی آلات پر حملوں کے بعد محتاط

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) حزب اللّٰہ کے مواصلاتی آلات پر اسرائیلی حملوں کے بعد ایران میں پاسداران انقلاب نے تمام اراکین کو ان آلات کے استعمال سے روک دیا ہے۔ حزب کے مواصلاتی آلات پر ہونے والے حملوں کے بعد ایران کی جانب سے احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔

ایران میں موجود تمام مواصلاتی آلات کا معائنہ جاری ہے، اور جوہری و میزائل تنصیبات کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ایک سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ نہ صرف مواصلاتی آلات بلکہ دیگر آلات کا بھی معائنہ کرنے کے لیے ایک بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا ہے۔