اسلام آباد:وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پیکیج کی منظوری پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے معاشی اصلاحات کا نفاذ تیزی سے جاری ہے، پاکستان کے معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے یونہی محنت جاری رکھیں گے۔
اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری میں اضافہ خوش آئند اور معاشی ٹیم کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہاکہ سفارتی محاذ پر کامیابیوں کے ساتھ ساتھ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں سے ترسیلات زر میں اضافہ انکے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی ہے، جس پر پاکستانی برادی کے شکر گزار ہیں۔
وزیراعظم نے کہاکہ اگر یونہی محنت جاری رہی تو انشاء اللہ یہ پاکستان کا آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا ۔وزیرِ اعظم کا آئی ایم ایف پیکیج کے حوالے معاونت فراہم کرنے والے دوست ممالک بالخصوص سعودی عرب، چین اور متحدہ عرب امارات کا شکریہ اداکیا۔
انہوں نے مینجنگ ڈائیریکٹر کرسٹالینا جارجیوا اوت انکی پوری ٹیم کابھی شکریہ اداکیا۔
وزیرِ اعظم نے پوری حکومتی معاشی ٹیم، نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب ،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، وزیرِ مملکت خزانہ علی پرویز ملک، پاکستان کے چین میں سفیر، پاکستان میں چین کے سفیر، پاکستان میں سعودیہ عرب اور متحدہ عرب امارات کے سفراء، سیکریٹری خزانہ کا بھی اس حوالے سے کوششوں اور محنت پر شکریہ اداکیا
وزیرِ اعظم نے تمام صوبائی حکومتوں بالخصوص وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز، وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیرِ اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کا بھی شکریہ کیا۔
وزیر اعظم کا7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پیکیج کی منظوری پر اطمینان کا اظہار







