سوات میں غیرملکی سفارت کاروں کے قافلے پر بم دھماکے کے واقعہ پر ڈی آئی جی مالاکنڈ اور ڈی پی او سوات کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔
سرکاری حکام کاکہنا ہے کہ ڈی آئی جی محمد علی گنڈاپور اور ڈی پی او زاہد اللہ کو سی پی او رپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سوات کے علاقے مالم جبہ میں 22 ستمبر کو غیرملکی سفارت کاروں کے قافلے پر دھماکاہوا تھا، دھماکے میں میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوئے تھے، دھماکے میں تمام سفارت کار محفوظ رہے تھے۔
علاوہ ازیں صوبائی حکومت کی جانب سے تحقیقات کے لیے دو رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جس میں ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن اور اسپیشل سیکرٹری داخلہ شامل ہیں۔
کمیٹی واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کرے گی اور تحقیقات کے بعد تفصیلی رپورٹ بھی تیار کرکے صوبائی حکومت کو جمع کرائےگی۔
غیرملکی سفارت کاروں پرحملہ: ڈی آئی جی مالاکنڈ اور ڈی پی او سوات کوہٹادیاگیا







