اسلام آباد (ملک نجیب) جوڈیشل کمپلیکس کچہری میں پیشی پر آئے تین افراد پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ، ڈی آئی جی آپریشنز، ایس پی صدر موقع پر پہنچ گئے ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور اے سی صدر بھی موقع پر موجود ہیں ، پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ کو کورڈن آف کر دیا گیا ہے ، فارنزک ٹیمز بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ، زخمیوں اور مرنے والے شخص کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا یے ۔
مرنے والوں میں سید تفسیر حیدر اور نذیر نامی شہری شامل ہیں جبکہ ندیم نامی شہری زخمی ہیں ۔ ملزمان کو 713/24 کیس میں عدالت میں پیش کیا گیا تھا،
ذرائع کے مطابق عدالت سے بری ہونے پر مخالف پارٹی کی جانب سے فائرنگ کی گئی، ملزمان پر اس سے قبل 3 سے 4 مقدمات درج ہیں۔
عدالت سے بری ہونے والے 2افراد مخالفین کی فائرنگ سے ہلاک







