بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر اعلیٰ پنجاب کا شریمپ فارمنگ کے لئے مراعات کا اعلان

مظفرگڑھ :پاکستان کی تاریخ میں شریمپ( جھینگے) فارمنگ کا سب سے بڑا پائلٹ پراجیکٹ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شریمپ فارمنگ کے لئے مراعات کا اعلان کردیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں ایک لاکھ ایکڑ پر شریمپ فارمنگ کا ہدف مقرر کر دیا
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف شریف کا مظفرگڑھ کے نواحی علاقے جھلاریں شمالی میں شریمپ فارمنگ پائلٹ پراجیکٹ کا دورہ کیا،
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے شریمپ فارمنگ پائلٹ پراجیکٹ کا معائنہ کیا
مریم نواز شریف نے کہا کہ دنیا بھر میں شریمپ کی بہت مانگ ہے ۔ ہمیں فائدہ آٹھا نا چاہیے۔ ایک لاکھ ایکڑ پر شریمپ فارمنگ سے ایک ارب ڈالر تک زرمبادلہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
شریمپ فارمنگ سے 40 فیصد تک منافع کی شرح ہوسکتی ہے۔
جنوبی پنجاب میں ویران اور بنجر زمین کو شریمپ فارمنگ سے قابل استعمال بنائیں گے ۔
شریمپ فارمنگ کےلئے فارمرز اور انویسٹرز کو کم از کم لیز پر زمین اور مراعات دینگے۔
شریمپ فارمنگ کے لئے سیڈ ،فیڈ اور درکار آلات بھی فراہم کرینگے ۔
سینئر منسٹر مریم اورنگ زیب اور انکی۔ٹیم شریمپ فارمنگ پراجیکٹ پر مبارکباد اور شاباش کی مستحق ہے،
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو شریمپ فارمنگ پائلٹ پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ شریمپ فارمنگ پراجیکٹ میں نوجوانوں کی انٹرن شپ اور جاب مارکیٹ میں مواقع فراہم کئے جائینگے ۔
محکمہ فشرئز پنجاب کے زیر اہتمام شریمپ فارمنگ پائلٹ پراجیکٹ کی دو ماہ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل ہوئی –
جھلاریں شمالی شریمپ فارمنگ پائلٹ پراجیکٹ سے پہلی پیداوار اکتوبر میں تیار ہو جائے گی –
پہلی مرتبہ پچاس فیصد لوکل اور پچاس فیصد فارن فیڈ پر شریمپ فارمنگ کی جارہی ہے۔ 100 ایکڑ پر شریمپ فارمنگ پائلٹ پراجیکٹ سے جھینگوں کی 100 میٹرک ٹن پیداوار حاصل ہوگی۔
شریمپ فارمنگ سے دس ہزار سے بیس ہزار افراد کو روزگار کے مواقع ملیں گے-
سینئر منسٹر مریم اورنگزیب کی زیر نگرانی پنجاب میں شریمپ ایکوا کلچر ایریا 2000 ایکڑ تک بڑھانے کے ہدف پر کام شروع –
پنجاب میں شریمپ فارمنگ ایکوا کلچر کو 4750 ایکڑ تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے-
شریمپ فارمنگ کے فروغ سے پانچ سال میں 50 ملین ڈالر اور دس سال میں 150 ملین ڈالر تک ایکسپورٹ بڑھانے کا ہدف حاصل کیا جائے گا –
پنجاب میں شریمپ فارمنگ ایکوا کلچر پراجیکٹ کے تحت 600 فارمرز کی بہتر پیداوار کےحصول کے لئے کپیسٹی بلڈنگ بھی کی جائے گی –
پراجیکٹ میں پنجاب کے پہلے ایکوا کلچر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینثر کا قیام شامل ہے –
شریمپ فارمنگ کےلئے کاشت کاری کے لیے غیر موزوں اور بنجر زمین استعمال میں لائی جائے گی-
فارمرز کی سہولت کے شریمپ فارمنگ کے لئے درکار میشنری اور آلات رینٹ پر فراہمی کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔
سینٹر پرویز رشید ، سینئر منسٹر مریم اورنگزیب ، صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت عظمی زاہد بخاری ، معاون خصوصی ذیشان ملک، ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری ،چیرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری وائلڈ لائف اینڈ فشریز،ایڈیشنل چیف سیکریٹری ساؤتھ ، ایڈیشنل آئی جی ساوتھ، کمشنر ڈی جی خان ، ڈپٹی کمشنر ، اے ڈی سی آر اور دیگر حکام بھی موجود تھے ۔