بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں،عمران خان

راولپنڈی :   بانی پی ٹی آئی   عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں
اڈیالہ جیل میں عمران خان نے صحافیوں سے مختصر گفتگو کی، اس دوران صحافی نے سوال کیا کہ رؤف حسن نے کہا ہے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات پارٹی پالیسی ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے  صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ رؤف حسن کو غلط فہمی ہوئی ، اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کاکوئی فائدہ نہیں ہے۔
انہوں  نے کہا کہ آٹھ ستمبر جلسے کے بعد واضح کرچکا ہوں کہ ہم کسی سے مذاکرات نہیں کریں گے۔
اس سے پہلے پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی آج بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بات چیت ناگزیر ہے، اس میں دیر نہیں ہونی چاہیے۔