نیو یارک:امریکی شہر نیو یارک کی ایک عدالت میں گروپتونت سنگھ پنوں نے مودی سرکار کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔
مقدمےمیں موقف اختیار کیا گیا کہ سکھ علیحدگی پسندوں، خاص طور پر سکھ فار جسٹس سے وابستہ افراد کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ۔
مقدمہ امریکی سرزمین پرسکھ فارجسٹس کےجنرل کونسلر اورامریکی شہری گروپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنےکی ناکام سازش سے بھی منسلک ہے،مبینہ سازش میں ایک بھارتی سرکاری ملازم اوردیگر شامل ہیں۔
عدالت نے خالصتانی علیحدگی پسند گروپتونت پنوں کو قتل کرنے کی مبینہ سازش پر بھارتی قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈوول، را کے سابق سربراہ کو طلب کرلیا۔
سفارتی قوانین اور بین الاقوامی سرحدوں کی در اندازی عالمی سطح پر بھارت کی ناپاک اثر و رسوخ کی کوشش کو ظاہر کرتی ہے۔
نیو یارک: گروپتونت سنگھ پنوں نے مودی کے خلاف مقدمہ دائر







