بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

4 گھنٹے کھڑے رہے، بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیاگیا ، عمر ایوب

پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ڈیڑھ ماہ ہوگیا  ، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی جارہی۔
سینیٹر شبلی فراز، احمد خان بچھر اور رؤف حسن کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ چار گھنٹے کھڑے رہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
عمر ایوب نے کہا کہ سیاسی جماعت ہیں اور قومی و صوبائی اسمبلیوں میں آفس ہولڈر ہیں، آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔