اسلام آباد(اصغر چوہدری) تحریک انصاف کے اہم عہدوں پر نئی تعیناتیاں ،بانی چیئرمین تحریک انصاف کی ہدایت پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات روف حسن کو پی ٹی آئی تھنک ٹینک کا سربراہ مقرر کر دیا گیا جب کہ شیخ وقاص اکرم کونیا مرکزی سیکرٹری اطلاعات کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں ،بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر دونوں عہدوں کے لیے نوٹی فکیشن جاری کر دیئے گئے ۔
واضح رہے کہ رؤف حسن نے مشکل ترین حالات کے باوجود پی ٹی آئی میں بطور سیکرٹری اطلاعات ذمہ داریاں انتہائی احسن انداز میں نبھائی ہیں اور مسلسل پی ٹی آئی بیٹس کے رپورٹرز کے ساتھ رابطے رکھے ،سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق پی ٹی آئی کے نئے سیکرٹری اطلاعات جو کہ تجربہ کار پارلیمنٹرین بھی ہیں پی ٹی آئی اور میڈیا کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکیں گے یانہیں اور کس حد تک پی ٹی آئی اور بانی چیئرمین کا بیانیہ میڈیا کے سامنے رکھ سکیں گے۔
شیخ وقاص اکرم پی ٹی آئی کے نئے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر







