بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئی ایم ایف پروگرام : کڑی شرائط سامنے آگئیں

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیےسات ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دے دی جس کے بعد قرض پروگرام کی کڑی شرائط بھی سامنے آگئی ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق نئے قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو آئی ایم ایف کی شرائط پرعمل درآمد کرنا ہوگا۔
عالمی مالیاتی ادارے کی شرط ہےکہ پاکستان این ایف سی ایوارڈ فارمولے پر نظرثانی کرے گا اور آئی ایم ایف صوبائی حکومتوں کے اخراجات کی بھی نگرانی کرناہوگی
آئی ایم ایف کی شرائط میں یہ بھی شامل ہے کہ مستقبل میں پنجاب حکومت کی طرز پر بجلی قیمتوں پر ریلیف نہیں دیا جائے گا اور پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کے دوران ضمنی گرانٹس جاری نہیں کرے گا۔
پاکستان زرعی شعبہ، پراپرٹی سیکٹر اور ریٹیل سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لائے گا۔
آئی ایم ایف قرض پروگرام کی شرائط میںشامل ہے کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان نیا نیشنل فنانس معاہدہ کیا جائے گا جس پر بات چیت جاری ہے۔
آئی ایم ایف کی شرط ہے کہ پاکستان شعبہ توانائی کو جی ڈی پی کے ایک فیصد سے زائد سبسڈی نہیں دے گا، بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے اصلاحات کی جائیں گی
حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے ایک جامع پیکج لائے گی اور غذائی اجناس کی امدادی قیمتوں کا تعین نہیں کیا جائے گااسی طرح وفاقی حکومت کے ڈھانچے کو کم کیا جائے گا۔