بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مخصوص نشستیں‘الیکشن کمیشن نے بال پھر کورٹ میں پھینک دی

اسلام آباد(طارق محمودسمیر)سپریم کورٹ کے ججزکی طرف سے خط وکتابت کا سلسلہ جاری ہے جس سے عدالت عظمیٰ کے ججز میں اختلافات عیاں ہوگئے ہیں ، ملکی
عدالتی تاریخ میں ججوں کے درمیان اختلافات کی خبریں ہمیشہ ہی سامنے آتی رہی ہیں اور اکثر جج اپنے اختلاف رائے کا اظہار اپنے فیصلوں میں اختلافی نوٹ کے ذریعے کیا کرتے ہیں بعض آئینی، قانونی اور عدالتی انتظامی معاملات ججوں کے مابین اختلاف رائے کی خبریں بھی مقامی میڈیا کی زینت بنتی ہیں ، جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس سعید الزماں صدیقی، جسٹس افتخار محمد چوہدری اور جسٹس عبدالحمید ڈوگر اور حالیہ برسوں میں سپریم کورٹ کے ججوں میں  سامنے آنے والے اختلافات اس کی واضح مثالیں ہیں،اور اس وقت چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور جسٹس منصورعلی شاہ کی خط وکتابت جاری ہے، ججزکے درمیان اختلافات کے انصاف کے نظام پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں ، بہترہوتاکہ ان اختلافات کوعوامی سطح پرسامنے لانے کی بجائے آپس میں مل بیٹھ کر حل کرلیاجاتا،حکومت کی طرف سے پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ میں ترمیمی آرڈیننس کے اجراکے بعد کیسز مقرر کی کمیٹی کے اجلاس میں جسٹس منصورعلی شاہ شریک نہیں ہوئے،حالانکہ کمیٹی کی ہیت آرڈیننس کے اجراسے بدلی اور آرڈیننس جاری کرنے کاحکومت کو اختیارحاصل ہے ،سپریم کورٹ ملک کی سب سے بڑی عدالت ہے ضرورت اس امرکی ہے کہ اعلیٰ ترین عدالت کے ججزکاطرزعمل مثالی ہوناچاہئے اگرکسی معاملے پر اختلا فات یاتحفظات ہیں تو نہیں آپس میں مل بیٹھ کر حل کیاجاناچاہئے۔ علاوہ ازیں حکومت کو معاشی محاذ پر ایک اور بڑی کامیابی حاصل ہوگئی ہے، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے نئے قرض پروگرام کی منظوری دے دی،آئی ایم ایف کینئے پروگرام کے پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوںگے، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا ،ملک کو موجودہ مالی سال میں 26 ارب ڈالر کی بیرونی ادائیگیاں کرنی ہیں جس کے لیے اس کی اشد ضرورت ہے،اسی طرح معیشت کو درپیش سٹرکچر مسائل کو حل کر نے میں مددملے گی ، قرضوں پرچلنے والی کوئی بھی معیشت پائیدار استحکام سے محروم رہتی ہے اس لیے وقت آگیاہے کہ معاشی مسائل کے دیرپاحل اور خودانحصاری کی جانب پیشرفت کی جائے ،یہ امرخوش آئندہے کہ موجودہ سیاسی اورعسکری قیادت کو ان حقائق کا بخوبی ادراک ہے اور وہ آئی ایم ایف کے نئے قرض پروگرام کوآخری پروگرام بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور اس کے لیے عملی اقدامات پر عمل پیرا ہے، ٹیکس وصولی،سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ اس کاواضح ثبوت ہے مگرابھی بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے، ملک کو درپیش معاشی مسائل کی نہ تو کوئی ایک سیاسی جماعت ذمہ دار ہے اور نہ ہی کوئی ایک جماعت تنہاان معاشی مسائل کو حل کرسکتی ہے ،لہذامعیشت پر سیاست کرنے اور ایک دوسرے پرالزام و طنز و تشنیع کے چکر سے نکل کر وسیع تراتفاق رائیسے پائیدار اور طویل المدت معاشی پالیسیاں تشکیل دینی چاہئے،میثاق معیشت پر عملی پیشرفت کا یہ مناسب وقت ہے،ادھرآئینی ترامیم کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم اتفاق رائے سے منظور ہونی چاہئیں جبکہ مدت ملازمت میں توسیع مفادات کی بنیاد پر نہیں ضرورت کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔ ان کاکہنا ہے کہ وہ آئینی عدالت کے قیام کے حق میں ہیں، تاہم کسی شخص کے لیے ترمیم کے حق میں نہیں ہیں جب کہ مولانافضل الرحمان کے ساتھ رابطوں کے معاملے پر پی ٹی آئی کے اندر بھی اختلافات پیدا ہوگئے ہیں اور ایک گروپ مولانافضل الرحمان کے حوالیسے شدید تحفظات رکھتاہے ،بظاہر آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومت کو کامیابی ملنے کے آثار نظرآناشروع ہوگئے ہیں۔اسی طرح مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے ایک بارپھرسپریم کورٹ سے رجوع کرلیا اور عدالت عظمیٰ کو دی گئی درخواسست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ترمیمی ایکٹ آنے کے بعد عدالتی فیصلے پر رہنمائی کی جائے۔ مخصوص نشستوں سے متعلق 12جولائی کے فیصلے کے طویل عرصے بعدبالآخرآٹھ ججزکی جانب سے تفصیلی فیصلہ میں الیکشن کمیشن کو ہدایت کی گئی تھی کہ عدالتی فیصلے پر عملدرآمدکیاجائے اس سے پہلے قومی اور پنجاب اسمبلی کے سپیکرزنے بھی مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن کوخطوط لکھے اور الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا حوالہ دیاچنانچہ الیکشن کمیشن اس معاملے پر فیصلہ لینے میں مشکلات تھیں، ایک طرف الیکشن کمیشن کے سامنے سپریم کورٹ کے 8اکثریتی ججز کا تفصیلی فیصلہ تھاجس میں واضح طور پر کہاگیاہے کہ مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دی جائیں ،الیکشن کمیشن کاموقف ہے کہ تحریک انصاف کاپارٹی ڈھانچہ آئینی ادارے کے پاس موجود نہیں ہے جب کہ دوسری جانب حکومت نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کی اور اس کا اطلاق ماضی سے کیاہے ،سپیکرنے خط لکھا کہ مخصوص نشستیں کس کو دی جانی چاہئیں، چنانچہ الیکشن کمیشن نیبال ایک بارپھرعدالت کی کورٹ میں پھنک دی۔
تجزیہ