کراچی : صدر مملکت آصف علی زرداری ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے گھر پہنچ گئے۔ صدر مملکت نے ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کی اور شہید کے لئے بلند درجات کی دعاکی۔ صدرمملکت نے کہاکہ شہید ذاکر بلوچ نے قومی ذمےداری سر انجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ پوری قوم شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ساری قوم شہداء اور انکے خاندانوں کی ملک و قوم کے لیے بے مثال قربانیوں کیلئے احسان مند رہے گی۔ صدر مملکت نے شہید کے جذبہء حب الوطنی کو سراہااور ورثاء کیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ مستونگ، بلوچستان حملے میں شہید ہوئے تھے ۔
صدر زرداری ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے گھر آمد،اہلخانہ سے تعزیت







