اسلام آباد( اصغر چوہدری ) پاکستان تحریک انصاف نے راولپنڈی لیاقت باغ میں احتجاجی کال کی حکمت عملی مرتب کر لی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور احتجاج کو لیڈ کرینگے ،قافلے اسلام آباد سے راولپنڈی کی جانب روانہ ہونگے، انتظامیہ کی جانب سے جہاں روکا گیا احتجاج وہیں سے شروع ہو گا ۔پی ٹی آئی کے ذمہ دار ذرائع کے پی ٹی آئی نے احتجاج سے متعلق حکمت عملی ترتیب دیدی، وزیر اعلی علی امین گنڈا پور احتجاج کی قیادت کرینگے جبکہ اسلام آباد سے پی ٹی آئی قیادت قافلوں کی صورت میں لیاقت باغ جائے گی، ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی کارکنان کو 2 بجے دن لیاقت باغ پہنچنے کی ہدایت کی گی ہے ،حکمت عملی کے تحت قیادت کی جانب سے کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کو ٹولیوں کی صورت میں لیاقت باغ پہنچیں،راستوں کی بندش کی صورت میں جو جہاں تک پہنچے گا وہیں احتجاج ہو گا،ذرائع کے مطابق راولپنڈی،اسلام آباد،شمالی پنجاب اور کے پی سے قافلے راولپنڈی آئیں گے جبکہ گرفتاریوں کی صورت میں انصاف لائرز فورم قانونی معاونت دیگا اس حوالے سے وکلاء کو خصوصی طور پر ہدایات جاری کردی گئیں،پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کو راستوں کی بندش کی صورت میں متبادل راستوں کاپلان بنانے کی بھی ہدایت کی گئ ہے ۔
پی ٹی آئی کی احتجاجی کال ، کارکنوں کو ٹولیوں کی صورت میں لیاقت باغ پہنچنے کی ہدایت







