بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 عدلیہ اور پارلیمان میں ڈیڈلاک ختم نہ ہواتوآئینی میلٹ ڈاؤن کاخدشہ ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہےکہ  عدلیہ اور پارلیمان میں ڈیڈلاک ختم نہ ہواتوآئینی میلٹ ڈاؤن کاخدشہ ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف نے جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں  کشمیر،فلسطین اور پاکستان میں دہشت گردی کامسئلہ اٹھایا، مسئلہ فلسطین کے حوالے سے اقوام متحدہ کے کردار پرسوال اٹھاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے دہشت گردی کامسئلہ اٹھایا، افغانستان سے پاکستان میںکھلی جارحیت ہورہی ہے،جن افغانیوں کے پاس دستاویزات ہیں انہیں واپس لیاجاناچاہئے،دہشت گردوں کی پناہ گاہیں افغانستان میں بھی ہیں اور یہ لوگ بھی انہیں پناہیں گاہیں فراہم کرتےہیں۔خواجہ آصف نے کہاکہ عدلیہ اور پارلیمان میں ڈیڈلاک ختم نہ ہواتوآئینی میلٹ ڈاؤن کاخدشہ ہے، آئین جو بیان کرتا ہے اس میں حتمی فتح پارلیمان کی ہی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ماحول میں غیریقینی ہے مگر آئی ایم ایف پروگرام سے کم ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگرپی ٹی آئی مذاکرات کے لیے تیار نہیں تو ہمیں بھی کوئی پریشانی نہیں،علی امین گنڈاپورنے اٹک پل ضررپار کیا مگرلشکرکشی نہ کرسکے۔وزیردفاع نے کہاکہ نوازشریف پس پردہ کردار ادا کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ   سب سے زیادہ ٹیکس کا بوجھ تنخوا دار طبقہ اٹھارہاہے،ریٹیلرز صرف بیس ارب ٹیکس دیتے ہیں۔ٹیکس چوری کے حوالے سےانہوں نے کہاکہ
حل چالیس سال سے موجود ہے مگرہم مصلحتوں کا شکار ہیں۔