بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کاجاندارخطاب، فلسطین،کشمیرپرعالمی ضمیرکو جھنجھوڑا

اسلام آباد (طارق محمودسمیر ) وزیراعظم میاں محمدشہبازشریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں غزہ میں اسرائیلی مظالم ،مسئلہ فلسطین کے دوریاستی حل ،مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم اور افغانستان میں دہشت گردی تنظیموں کی موجودگی کے علاوہ اسلاموفوبیاپر ایک مدلل، جامع ،مؤثراور جارحانہ خطاب کیا،وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے خطاب کاآغاز قرانی آیت سے کیا، وزیراعظم شہبازشریف نے تقریر کے آغاز میں اس وقت عالم اسلام کودرپیش سب سے بڑے مسئلے فلسطین کاذکرکیااورانہوں نے قائداعظم کا ایک اعلان بھی پڑھ کر سنایاجس میں واضح طور پر یہ پالیسی دی گئی تھی کہ اقوام متحدہ کے منشور کے ساتھ کھڑے ہیں اور دنیاکے امن اور خوشحالی کے لیے اپنی مکمل خدمات پیش کریں گے،وزیراعظم نے غزہ کے عوام کے مسائل ،دکھ اور تکالیف پر ڈٹ کر بات کی اور واضح کیاکہ یہ ایک ایساالمیہ ہے جو انسانیت کے ضمیر اور ادارے کی بنیادکو ہلادیتا ہے، ظلم کی داستانیں رقم کی جارہی ہیں اب صرف مذمت کرناکافی نہیں بلکہ اب عمل کرناہوگا ، وزیراعظم نے دوریاستی حل کی بات کی لبنان پر اسرائیلی مظالم کی بھی مذمت کی ،جب سے غزہ پر اسرائیلی مظالم کا سلسلہ جاری ہے ،پاکستان تمام عالمی فورمزپر ڈٹ کر اسرائیل کے خلاف کھڑا ہے اور تمام تر دباواورمشکلات کے باوجود پاکستان نے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکارکیااور وزیراعظم کی طرف سے جنرل اسمبلی میں عالمی رہنماوں اوراسرائیلی وزیراعظم کی موجودگی میں خطاب اس بات کی واضح دلیل ہے کہ پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ ہمیشہ کی طرح کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا،وزیراعظم نیمقبوضہ کشمیرکے حالات کا بھی ذکرکیااور اقوام متحدہ کو باورکرایاکہ اس کی قراردادوں پر عمل نہیں ہوا،پانچ اگست 2019 کے اقدامات کومستردکرتے ہیں ،وزیراعظم ممتازحریت رہنمابرہان وانی شہیدکاذکرکیااور یہ دوسرا موقع ہیکہ کسی پاکستانی وزیراعظم نے برہان وانی کانام لیاہے اس سے پہلے میاں نوازشریف نے 2016 میں اپنے خطاب میں برہان وانی کا نام لیاتھاجس پر بھارتی میڈیانے واویلایامچایاتھا،وزیراعظم نے کشمیریوں کی آزادی کے حق میں بات کی اور پاکستان کے عزم کااعادہ کیاکہ کشمیریوں کی آزادی تک پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے،وزیراعظم نے افغانستان کے معاملے پر بھی بات کی اور بالخصوص افغانستان نے کالعدم ٹی ٹی پی جسے اب فتنہ الخوارج قراردیاگیاہے،سے متعلق کہاکہ افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کررہے ہیں ،وزیراعظم نے یہ بھی کہاکہ بی ایل اے اور مجیدبریگیڈ افغانستان سے پاکستان میں کارروائیاں کررہے ہیں،افغان حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی عمل میں لائے،وزیراعظم نے موثر اندازمیں پاکستان کی نمائندگی کی ،جمعہ کی کارروائی میں سب سے اہم واقعہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکے خطاب کے موقع پر پیش آیاغزہ اور لبنان میں اسرائیلی مظالم کے خلاف نتین یاہوکاخطاب شروع ہوتے ہی پاکستانی وفد نے تقریرکابائیکاٹ کیا،وزیردفاع خواجہ آصف،وزیراطلاعات عطاء تارڑ،وزیرتعلیم خالدمقبول صدیقی اور وزیراعظم معاون خصوصی طارق فاطمی اور مستقل مندوب منیراکرم جنرل اسمبلی ہال سے احتجاجاًباہر چلے گئے یہ پہلاموقع تھاکہ اسرائیلی وزیراعظم کی تقریرکید وران کسی پاکستانی وفد نے بائیکاٹ کیاجواس بات کا واضح اظہارہے کہ پاکستان مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے،علاوہ ازیں اسرائیلی وزیراعظم کے خطاب کے دوران کئی اور ممالک کے سفارتکاروں نے بھی احتجاج کی