راولپنڈی(نیوز ڈیسک)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں تماشا لگانے کی اجازت نہیں، دفعہ 144 نافذ ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فتنہ گروپ جلسے کی آڑ میں فساد پھیلانا چاہتا ہے، مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایس سی او کانفرنس کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو سختی سے نمٹیں گے، ہمارے پاس ان کے ارداوں کی ساری تفصیلات موجود ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے آج پھر راولپنڈی پر یلغار کے لیے آنا ہے۔







