اپردیر(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 2روز قبل بشام کے جلسہ عام میں اعلان کیاتھاکہ وہ ہفتہ کے روز دیرکے جلسہ سے خطاب کے دوران اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کااعلان کریں گےلیکن دیرمیں خطاب کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی نے کوئی ایسااعلان نہیں کیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی جلسے کے لئے ٹیکنیکل کالج واڑی میں پنڈال سجایا گیا،سابق وزیراعظم عمران خان کی آج دیر بالا جلسے کی تقریر نہایت اہمیت کی حامل تھی کیونکہ انہوں نے اس میں آئندہ کے لائحہ عمل کااعلان کرناتھالیکنچیئرمین پی ٹی آئی اپنی تقریرمیں آئندہ کالائحہ عمل کااعلان کرنے کی بجائے حکومت کومہنگائی کے حوالے سے شدید تنقید کانشانہ بناتے رہے۔
گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے بونیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ باتیں کررہے ہیں کہ عمران خان پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے، یہ چاہتے ہیں کہ مجھ پر غداری کا مقدمہ چلا کر اپنے راستے سے ہٹادیں، میں کسی امپورٹڈ حکومت کی طرح سپرپاور کےسامنے گھٹنے ٹیکنے والا نہیں ہوں۔









