اسلام آباد:جماعت اسلامی پاکستان نے کل ملک بھر میں شہید حسن نصراللہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان کردیا۔
اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کل ملک بھر میں شہید حسن نصراللہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں جماعت اسلامی کی طرف سے دھرنے ہوں گے، مہنگی بجلی اور آئی پی پیز کے خلاف شاہراہوں پر احتجاجی دھرنے دیں گے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ دنیا بھر کے عوام اسرائیل کی ناجائز صہیونی ریاست کے خلاف آواز بلند کریں، عوام کل ملک بھر میں لبنان اور فلسطین کی مزاحمتی طاقتوں سے یکجہتی کا اظہار کریں۔
جماعت اسلامی کا کل ملک بھر میں شہید حسن نصراللہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان







