اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے سلسلے میں حکومت کی جانب سے تیار کردہ پلان سامنے آگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے لئے پیر سے تصدیق شروع کردی جائیگی۔اس ضمن میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ ہر روز 30اراکین ذاتی طور پر اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہونگے تاہم کوئی بھی رکن استعفوں کی تصدیق کےلیے نہ آیا تو فیصلہ اسپیکر اتحادیوں سے مشاورت کے بعد کرینگے۔سیکرٹریٹ کے مطابق کسی بھی رکن کا ذاتی طور پر تصدیق کے لیے اسپیکر کے سامنے پیش ہونا ضروری ہے۔خیال رہے کہ تمام ریکارڈ تصدیق کے بعد اسپیکر آفس کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے 123 اراکین نے قومی اسمبلی میں اپنے استعفے جمع کرائے ہیں۔
پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کی منظوری، حکومتی پلان سامنے آ گیا








