facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا پنجگور میں 7 مزدوروں کے قتل پر اظہار مذمت

کراچی(نیوز ڈیسک)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پنجگور میں7 مزدوروں کے قتل پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گھر والوں کا پیٹ پالنے کے لیے مزدوری کرنے والوں کو بےدردی سے مارا گیا۔

اپنے بیان میں گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ مزدوروں کو بے دردی سے قتل کرنے والوں کو کڑی سزا ملنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہر شہری کا حق ہے جس شہر میں جاکر کام کرنا چاہے کرے، لوگوں کو صوبے، نسل، مذہب یا فرقہ کی بنیاد پر قتل کرنے والوں سے نمٹنا ہوگا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جاں بحق مزدوروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا۔