سوات : وفاقی وزیرانجینئر امیرمقام نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کےپاس صوبےکےعوام کی بہتری کا کوئی منصوبہ نہیں۔
پارٹی ورکرزسےخطاب کرتے ہوئے امیرمقام کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال ابتر ہے، خیبرپختونخوا میں کرپشن عروج پر ہے، خیبرپختونخوا میں نئے نئے کرپشن سکینڈل سامنےآرہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے پاس صوبے کے عوام کی بہتری کا کوئی منصوبہ نہیں،صوبے میں تعلیم کے شعبے کی حالت بھی ابتر ہے، خیبرپختونخوا میں سڑکوں کی حالت بہت خراب ہے۔
امیر مقام نے کہاکہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد بہت سےاختیارات صوبوں کو دیئے گئے، خیبر پختونخوا میں کرپشن اور لوٹ مار میں حصے پر وزرا آپس میں لڑ رہے ہیں، صوبے کے ہسپتالوں میں ادویات اور سہولیات موجود نہیں ہے۔
خیبرپختونخوا میں کرپشن عروج پر:وزیراعلیٰ کے پاس عوامی بہتری کا کوئی منصوبہ نہیں،امیرمقام







