بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

   وزیراعظم کا مولانا فضل الرحمان کو جے یوآئی کا بلا مقابلہ اور متفقہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن:  وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو جمعیت علماء اسلام (ف) کا پانچ سال کے لئے بلا مقابلہ اور متفقہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں جے یو آئی (ف) ہمیشہ عوام کی بہترین نمائندگی کرتی آئی ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کے جے یو آئی (ف) کے صدر کی حیثیت سے انتخاب سے جمہوری اقدار کو فروغ ملے گا، ملک میں پارلیمان کی بالادستی کے قیام میں مولانا فضل الرحمان کا انتہائی اہم کردار ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں جمیت علماء اسلام (ف) ملک میں جمہوریت کی بالا دستی اور فروغ کے لیے بہترین کام کرے گی، مولانا فضل الرحمان کی قیادت اور وژن بلاشبہ جمعیت علمائے اسلام کو مزید بلندیوں کی طرف رہنمائی لے جائے گی۔
وزیر اعظم نے مولانا غفور حیدری کو بھی جمعیت علمائے اسلام (ف) کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔