لاہور:لاہورہائیکورٹ کے جج کے بیٹےسے تکرارکی پاداش میں ایس پی،ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوکو معطل کردیاگیا۔صحافی مبشرزیدی کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘پر کی گئی پوسٹ کےمطابق یہ واقعہ 21 ستمبرکو پیش آیاجب لاہور ہائیکورٹ کی گاڑی جسے ایک جج کا بیٹا چلا رہا ہے،پولیس نے اسے روکا۔پولیس نے پی ٹی آئی لاہور جلسے کے پیش نظر ڈائیورژن لگائی ہوئی تھی ، آگے جانے سے روکنے پر جج کے بیٹے کی پولیس سے بحث ہوئی ۔ بعدازاں اس تکرار کی پاداش میں ایک ایس پی، ایک ڈی ایس پی اور ایک ایس ایچ او کو معطل کردیاگیا۔
جج کے بیٹے سے تکرارپر ایس پی، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او معطل








