بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر انورابراہیم 2 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے

ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر انورابراہیم 2اکتوبر کو اپنے اولین دورہ پاکستان پر اسلام آباد آئیں گے۔ ملائیشیاکے وزیراعظم 2 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچنے کے بعد اگلے روز 3 اکتوبر کو اسلام آباد میں مصروف دن گزاریں گے۔اس دوران وہ  دیگر مصروفیات کے علاوہ ان کی وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔
نجی ٹی کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم کی زیادہ مصروفیات وزیراعظم ہائوس میں ہوں گی،اپنی مصروفیات کا شیڈول مکمل کرکے وزیراعظم ڈاکٹر انور ابراہیم  4 اکتوبر کو وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔
یا درہے کہ ملائیشیا کے کسی بھی وزیر اعظم کا یہ دورہ پانچ سال بعد ہورہا ہے، سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے تحریک انصاف کے دور حکومت میں مارچ 2019 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔