بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 لبنان   میں صورتحال انتہائی کشیدہ،کئی پاکستانی خاندان   پھنس گئے

بیروت: لبنان کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر کئی پاکستانی خاندان بھی بیروت میں پھنس گئے  ۔
نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے ایک فیملی نے بتایا کہ شام جانے والا راستہ غیر محفوظ ہے،لبنان سے نکلنے والا زمینی راستہ اور پروازیں بند ہوچکی ہیں۔ حکومت سے اپیل ہےکہ لبنان سے انخلا ء کے لیے خصوصی پروازوں کا بندوبست کیا جائے۔
محصور پاکستانیوں کا کہنا ہےکہ بیروت میں پاکستانی سفارتخانے سے ایک ماہ سے کہہ رہے ہیں کہ اس حوالے سے ہوم ورک مکمل رکھا جائے۔
دوسری جانب پاکستان نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی اسرائیلی مہم جوئی کی شدید مذمت کرتے ہوئےکہا ہےکہ پاکستان لبنان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑا ہے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی اسرائیلی مہم جوئی کی مذمت کرتا ہے، حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کا قتل خطے کے عدم استحکام میں بڑا اضافہ ہے