بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیصل واوڈا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پر ریپ جیسے سنگین الزامات

اسلام آباد:سینیٹر فیصل واوڈا نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب آپ ایسے شخص کو جس پر ریپ کے چارجز ہیں ایکسٹریم پوزیشن پر بٹھائیں گے تو پھر کیا رہ جائے گا؟
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے علی امین گنڈاپور کی جانب سے خاتون اینکر کیخلاف استعمال کئے گئے الفاظ پر کہا کہ آپ ذاتیات پر نہ جائیں، کوئی اینکر ہیں یا میڈیا کی خواتین ہیں، وہ باہر نکلی ہیں روزگار کما رہی ہیں، عزت کما رہی ہیں، آپ ان کو اس غلاظت سے بھرو۔
ان کاکہناتھا کہ جب تک ایسے شخصیت کو جس کے اوپر ریپ کے چارجز ہوں، اُس آدمی کو آپ ایسی پوزیشن پر پبٹھائیں گے، کیا رہے گا۔
سینیٹرفیصل واودا نے کہا کہ میں مریم نوازشریف کی سیاست کا کبھی حامی نہیں رہا، لیکن اگر کوئی ان کی طرف آگے بڑھے گا، یا میڈیا کی طرف بڑھے گا، میرے دشمن کی ماں بہن بیٹی کی طرف بڑھے گا تو پھر ہم دیکھتے ہیں کہ کیسے بڑھتا ہے؟
انہوں نے کہا کہ بات غیرت کی ہے  حکومت کو بھی ایکشن لینا چاہیے، حکومت نے کیا وزارت داخلہ چھولے بیچنے کے لیے رکھی ہے، میں تو اسے پتنگ کی طرح نیچے لے آؤں گا، میں بڑا کلیئر ہوں، پاکستان کو اب پاکستان کرکٹ ٹیم نہیں بننے دوں گا، چاہے اکیلا ہی کیوں نہ کھڑا ہوں۔