بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  دوسری شادی  پر خاتون نے سابق شوہر کے گھر کو آگ لگا دی

گوجرانوالہ : دوسری شادی کرنے پر خاتون نے سابق شوہر کے گھر کو آگ لگا دی۔
تفصیلات کے مطابق لڑائی جھگڑوں پر عدنان نے تین سال قبل بیوی کو طلاق دے دی تھی اور عدنان نے گزشتہ روز دوسری شادی کی اورآج رات ولیمہ تھا۔
پولیس کاکہناہے کہ خاتون نے سابق شوہر کے گھر کو آگ لگا دی جس سے گھر میں موجود سامان جل گیا اور سابق شوہر کا بھائی جھلس کر زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے اپنی بہن اور بہنوئی کےساتھ ملکر سابق شوہر کے گھر کو آگ لگائی۔