بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سرکاری ملازمین کے کیلئے بری خبر ، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت نے کفایت شعاری مہم پر عملدرآمد شروع کردیا، وفاقی کابینہ کے اراکین کے پیٹرول کوٹے پر 40 فیصد کٹوتی کی تجویز ہے جب کہ تمام وزارتوں کے سرکاری افسران کے پیٹرول کوٹے پر بھی کٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،تمام وزارتوں میں افسران کے لیے نئی گاڑیاں لینے پر بھی پابندی کی تجویز ہے۔ کفایت شعائری مہم کے تحت تمام وزارتوں میں تزئین و آرائش پر بھی پابندی کی تجویز سامنے آئی ہے ۔جبکہ وزارتوں کے افسران کیلئے نئی گاڑیاں لینے پر پابندی کی تجویز ہے ۔ واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد سندھ اور پنجاب نے کابینہ اراکین کے پیٹرول پر 40 اور کے پی نے 35 فیصد کٹ لگایا ہے۔