بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی نے 2 اکتوبرکوملتان میں ہونیوالا احتجاج موخر کردیا

پی ٹی آئی نے 2 اکتوبرکوملتان میں ہونیوالا احتجاج مؤخر کردیا  ۔
پی ٹی آئی کے رہنما عون عباس بپی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی آمد کی وجہ سے ملتان میں احتجاج کو موخر کردیا،2 اکتوبر کو انگلینڈ کی ٹیم نے دوپہر دو بجے ملتان میں لینڈ کرنا ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے کہاہے مجھے اپنا ملک عزیز ہے،ایک بیرونی ملک کی ٹیم آرہی ہے،عون عباس بپی کے مطابق ملتان میں ہونے والا احتجاج اب بہاولپور میں ہوگا۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے میانوالی،فیصل آباد اور ملتان میں پرامن احتجاج کا اعلان کیا تھا۔