بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیپلزپارٹی کی ایم پی اے ہیر سوہو کے چچا منشیات سمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کی ایم پی اے ہیر سوہو کے چچا کو منشیات سمگل کرتے ہوئے گرفتارکرلیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق منشیات جعلی سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی میں اسمگل کی جارہی تھی ،مڈگارڈ کے پیچھے خفیہ خانے سے 11کلو سے زائد منشیات ہوئی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گاڑی پر بلوچستان کی جعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگا رکھی تھی ،منشیات چوکنڈی قبرستان کے قریب سے شہر میں منتقل کی جا رہی تھی۔میمن گوٹھ پولیس نے محمد ابراہیم سوہو کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔پیپلزپارٹی ایم پی اے ہیر سوہو نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار ملزم میرا رشتہ دار ہے،کوئی بھی رشتہ دار جرائم میں ملوث ہو کارروائی کی جائے ۔