بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر توانائی کی زیرصدارت اجلاس، غیر تسلی بخش کارکردگی کی حامل کمپنیوں کی مینجمنٹ پر برہمی کا اظہار

اسلام آباد:  وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی زیر صدارت پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی کارکردگی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں تمام ڈسکوز کے بورڈز کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں جولائی اوراگست کے مہینوں میں لائن لاسز اور بلوں کی وصولی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔پاور ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں غیر تسلی بخش کارکردگی کی حامل کمپنیوں کی مینجمنٹ پر سخت برہمی کا اظہار کیاگیا۔اعلامیہ میں کہاگیاکہ غیر تسلی بخش کمپنیوں کے افسران کے خلاف سخت انتظامی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اجلاس میں موجود چیئرمین اور سی ای اوز نے اپنی اپنی کمپنیز کی صورتحال، اقدامات اور مسائل پر بریفنگ دی ۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ لائن لاسز میں کمی اور ریکوریز میں بہتری کے لیے ہرکمپنی کو مزید فعال حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ کمپنیز کے مالی حالات کو بہتر کیا جا سکے۔ مزید برآں وفاقی وزیر نے تمام حکام کو ہدایت کی کہ ہر ماہ کے 10 تاریخ کو جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے تا کہ وفاقی وزیر بذات خود ڈسکوز کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لے سکے۔ وفاقی وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومتی کوششوں کی بدولت آنے والے مہینوں میں ریکوریز میں اضافہ اور لائن لاسز میں واضح کمی نظر آئے گی۔