اسلام آباد: صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس (آئی سی سی آئی) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک ماہ توسیع کا مطالبہ کیا۔
صدر آئی سی سی آئی احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کو گوشوارے جمع کرانے میں مشکلات درپیش ہیں ایف بی آر اپنے سسٹم کو اپ گریڈ اور گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ توسیع کرے۔
ٹیکس گوشوارے کی تاریخ میں توسیع سے متعلق یہ خبر سامنے آئی تھی کہ انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں 15 روز کی توسیع کی درخواست وزیرخزانہ کو بھجوادی۔ جس پر ایف بی آر کا وضاحتی بیان سامنے آگیا ۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق توسیع کے حوالے سے وزارت خزانہ کو کوئی خط نہیں لکھا گیا ، اس طرح کی کوئی سمری فی الحال نہیں بھیجوائی گئی ہے، اور نہ ہی توسیع دینے کا کوئی فیصلہ کیا گیا ۔
واضح رہے کہ گوشوارے جمع کرانے کے دوران سسٹم پربہت بوجھ ہے، اٹھائیس ستمبرتک انتیس لاکھ گوشوارے جمع ہوئے ہیں۔ گزشتہ برس اس تاریخ تک چودہ لاکھ گوشوارے جمع کرائے گئے تھے۔
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ پر ترجمان کا بیان سامنے آگیا







