بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 مہنگائی ہونا کم ہوگئی، مہنگائی کم نہیں ہوئی  ، گوہر اعجاز

لاہور: سابق نگراں  وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ مہنگائی کا جن قابو میں آگیا ہے،ایکسپورٹ زیادہ کرنے کی ضرورت ہے، مہنگائی کی بڑی وجہ پاکستانی روپے کی گراوٹ ہے، اپٹما 16 سال سے ٹیکسٹائل کے بڑے سیکٹر کی نمائندگی کر رہی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گوہراعجاز نے کہا آپٹما ممبرز 10 بلین ڈالر سے زیادہ کی ایکسپورٹ کرتے ہیں۔ جب تک ہم ٹیکسٹائل میں ویلیو ایڈیشن نہیں کریں گے دنیا کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ ستمبر سے ستمبر تک مہنگائی کی شرح 7 فیصد تک ہو سکتی ہے۔ حکومت شرح سود میں مزید کمی کیلیے اقدامات کرے۔مہنگائی ہونا کم ہوگئی، مہنگائی کم نہیں ہوئی۔
گوہراعجازنے کہا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام ہمارے لیے بہت ضروری ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام سے 3 سال کیلئے معیشت سنبھل جائے گی۔ گوہر اعجاز نے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری 36 بلین ڈالر کی ایکسپورٹ کی صلاحیت رکھتی ہے۔