بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئینی ترامیم اب لانے پر اعتراض کرنیوالے بتائیں اب نہیں تو کب ؟بلاول بھٹو

اسلام آباد(ممتازنیوز)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ عدالتی اصلاحات میثاق جمہوریت کاحصہ ہے،  حکومت کی ناکامی نہیں کہو ں گا لیکن حکومت آئینی ترامیم پیش نہیں کرسکی،ہمیں اندازہ ہواکہ حکومت اور مولانافضل الرحمان کے مسودوں میں بڑافاصلہ تھا،کوشش ہے پیپلزپارٹی کے ڈرافٹ پرمولانافضل الرحمان کومنائیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹونے کہاکہ آئینی ترمیم کے ذریعے عدالتی اصلاحات پی پی پی کے لیے نئی بات نہیں ، ہم کافی عرصے سے عدالتی اصلاحات کے لیے سیاسی کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ  آئینی ترامیم پر حکومت نے چاہاکہ جے یوآئی سمیت تمام جماعتوں کی رائے آئے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی تجویز کے ساتھ ساتھ ہم اپناان پٹ بھی دے رہے تھے ،،آئینی عدالت اور ججزتقرری سے متعلق حکومت سے بات کی،ہماری تجاویزبھی مان لی گئیں،ہم نے یہ کوشش کی کہ پیپلزپارٹی کے مسودے پر مولانا فضل الرحمان کو راضی کرلیں ۔ انہوں نے کہاکہ  آئینی عدالت ہماری نئی کوشش نہیں، ہم ماضی سے عدالتی اصلاحات کے لیے کوشش کررہے تھے مگردیگرجماعتوں کو دلچسپی نہیں تھی ،عدالتی اصلاحات میثاق جمہوریت کاحصہ ہے،2006 سے اس حوالے سے کوشش کررہے تھے۔ایک سوال پر بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ دنیاکاکوئی ایک ملک بتائیں جہاں ججزہی ججز کا تقررکرتے ہوں، کوئی ایک مثال دکھادیں کہیں سپریم کورٹ آلوکی قیمت طے کررہی ہو۔انہوں نے کہاکہ آئینی عدالت اس لئے بنانی ہے تاکہ وہ تمام آئینی معاملات اپنے پاس رکھے، آئینی ترامیم اب لانے پر اعتراض کرنے والے بتائیں اب نہیں تو کب کریں ؟۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ ہرعہدے کو متناز ع بنایا جائے،ہم کسی شخصیت کی خاطر آئینی ترامیم نہیں لاناچاہئے،جسٹس فائزعیسیٰ پہلے چیف جسٹس ہیں جنہوں نے اپنے اختیارات خود کم کئے
جس دن دوتہائی اکثریت ملی ،آئینی ترامیم لے آئیں گے چاہے کل ملے یاپرسوں۔