بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

توڑ پھوڑ کیس: عامر مغل اور زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل اور عامر مغل کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 14 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

زرتاج گل، عامر مغل اور علی بخاری کے خلاف 26 نمبر چنگی میں توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔

عدالت نے علی بخاری کی 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت کی توثیق کر دی۔

زرتاج گل اور عامر مغل کی حاضری سے استثنیٰ کی دائر درخواستیں منظور کر لی گئیں۔