پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے لانگ مارچ میں صوبے کی فورس استعمال کرنے کے بیان پر وضاحت جاری کردی۔گزشتہ دنوں پشاور میں تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے دھمکی دی تھی کہ عمران خان لانگ مارچ کی دوبارہ کال دیں گے تو خیبرپختونخواکی فورس استعمال کروں گا، ہم انہیں نہیں چھوڑیں گے۔اس بیان پر وفاقی حکومت اور دیگر جماعتوں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا تاہم اب خود وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے وضاحت دی ہے۔وضاحتی بیان میں محمود خان کا کہنا تھاکہ میری فورس عوام ہیں جو ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، جب سے انہوں نے فورس کی بات کی ہے اس حکومت کی ٹانگیں کانپنے لگی ہیں۔
فورس استعمال کرنے کی دھمکی، وزيراعلیٰ خیبر پختونخوا کی وضاحت سامنے آگئی








