بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 وزیراعلیٰ پنجاب کا نابینا افراد کے احتجاج پر نوٹس ، پولیس کوسختی نہ کرنے کی ہدایت 

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے نابینا افراد کے احتجاج پر نوٹس ، نابینا افرا د سے کسی قسم کی سختی نہ کرنے کی ہدایت کردی۔  چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے نابینا افراد سے بات چیت کرکے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے نابینا افراد کے تشدد سے زخمی پولیس اہلکاروں سے اظہار ہمدردی کی۔انہوں نے پولیس کے سرپھاڑنے کے باوجودوزیراعلی کی نابینا افراد کے ساتھ تحمل سے پیش آنے کی ہدایت کی۔  وزیراعلیٰ نےپولیس کو ہدایت کی کہ سپیشل پرسنز ہیں، اُن کے مسائل کا ہمیں احساس ہے، تحمل کا مظاہرہ کریں۔واضح رہے کہ نابینا افراد لاہور فیصل چوک میں اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دئیے ہوئے ہیں ،نابینا افراد نے سڑک واگزارکرانے کی کوشش پر پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔