نئی دہلی: بھارتی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ پر اسرائیلی پیجرز دھماکوں کوسراہتے ہوئے اسے ’ماسٹرسٹروک‘ قرار دیدیا۔
بھارتی ویب سائٹ کے مطابق اسرائیل نے حزب اللہ کو کمزور کرتے ہوئے لبنان میں دھماکہ خیز مواد بھیجنے کیلئے ایک شیل فرم کمپنی بنائی۔لیفٹیننٹ جنرل دویدی نے اس اقدام کو ایک ”شاندار حکمت عملی“ قرار دیا۔
لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی کا کہنا تھا کہ جنگ کا آغاز اس وقت نہیں ہوتا جب آپ لڑنا شروع کرتے ہیں، بلکہ یہ جنگ اس وقت شروع ہوتی ہے جب آپ منصوبہ بندی شروع کرتے ہیں۔
بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ اسرائیل نے ایک چالاک انداز اپنایا۔ “سب سے پہلے، انہوں نے حماس کو نشانہ بنایا، جو ان کے اہم دشمن تھے۔ پھر انہوں نے حزب اللہ پر توجہ مرکوز کی۔ حزب اللہ کے منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے ایک شیل فرم کمپنی بنانے کی اسرائیل کی چال خالص ذہانت تھی۔
لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی نے کہا کہ بھارت کو اپنی سپلائی چین میں رکاوٹوں کے بارے میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ممکنہ رکاوٹوں کو روکنے یا کم کرنے کے لیے متعدد سطحوں کے معائنے کی اہمیت پر زور دیا۔
یادرہے کہ غیرملکی خبررساں ادارے ’راٹئرز‘ کے ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ حزب اللہ نے 6 ماہ قبل تائیوان سے 5000 پیجرز درآمد کیے تھے اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسی ’موساد‘ کو پہلے سے اطلاع تھی تو اسکے ایجنٹوں نے ’پیجرز کی تیاری‘ کے وقت بورڈ میں باردو مواد نصب کردیا تھا۔ موساد نے پیجرز کے بورڈ میں ایسا بارودی مواد نصب کیا تھا جو صرف مخص کووڈ کے بعد ہی پھٹ سکتا تھا اس باردوی مواد کو کسی آلہ یا اسکینر کی مدد سے تلاش کرنا ناممکن تھا۔









