اسلام آباد: 8 فیصد پاکستانی اسپیمنگ یا ای میل پر بار بار آنیوالے غیر متعلقہ اشتہارات سے پریشان ہیں۔
گیلپ پاکستان نے نئے سروے کے نتائج کا اعلان کردیا جس کے مطابق پاکستان میں اسپیمنگ کی شرح کم مگر یہ عالمی سطح پر بڑا مسئلہ ہے۔
سروے کے نتائج کے مطابق 8 فیصد پاکستانی اسپیمنگ یا ای میل پر بار بار آنیوالے غیر متعلقہ اشتہارات سے پریشان ہیں۔
پاکستانیوں کا موقفہے کہ ایسی کمپنیوں سے اشتہارات آتے ہیں، جن سے کبھی رابطہ بھی نہیں کیا۔
سروے میں 92 فیصد پاکستانیوں نے اسپیمنگ سے محفوظ ہونے کا بتایا۔
سروے میں 43 فیصدافراد نے غیر متعلقہ اور بےکار اشتہارات سے بہت زیادہ پریشان ہونے کا کہا۔
سروے رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں اسپیمنگ کا شکار افراد کی شرح 17فیصد نظر آئی۔
8 فیصد پاکستانی اسپیمنگ یا ای میل پر غیر متعلقہ اشتہارات سے پریشان







