بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خوشخبری۔۔۔ پٹر ول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی گئی

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں  فیول پرائس کمیٹی نے اکتوبر 2024 کے لیے پٹر ول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اکتوبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 0.24 درہم تک کمی کی گئی ۔
سپر 98 پیٹرول کی قیمت اب 2.66 درہم فی لٹر  ہے، جو ستمبر میں 2.90 درہم تھی، یعنی 0.24 درہم کی کمی ہوئی ہے۔ سپیشل 95 پیٹرول کی قیمت 2.54 درہم فی لٹر کر دی گئی جب کہ ای پلس 91 پیٹرول کی قیمت 2.47 درہم فی لٹر ہو گئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی آئی اور یہ اب 2.60 درہم فی لٹر ہے، جو پچھلے مہینے 2.78 درہم تھی، یعنی 0.18 درہم کی کمی کی گئی  ۔