بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قبائلی اضلاع اور مالاکنڈ ڈویژن کو ٹیکس سے استثنیٰ دیا گیا، امیر مقام

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام سے آل پاکستان مائننگ اینڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے وزارت امور کشمیر کے کمیٹی روم میں ملاقات کی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا امیر مقام نے کہا کہ ان کی کوششوں سے انضمام شدہ قبائلی اضلاع اور مالاکنڈ ڈویژن کو آئندہ مالی سال کے لیے ٹیکس سے استثنیٰ دیا گیا ۔ امیر مقام نے امید ظاہر کی کہ یہ اقدام علاقے میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے میں سود مند ثابت ہوگا۔وفد نے وفاقی وزیر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور تفصیلی بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر امیر مقام نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ ان کے مسائل پر متعلقہ حکام سے بات کریں گے۔ وفد میں وائس آل پاکستان مائننگ اینڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن چیئرمین شاہ خالد صافی حاجی ہمت شاہ، ملک سلطان، حاجی روزی گل، حاجی عباد گل، شکیل مومند اور فضل ربی صافی شامل تھے۔