بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی کابینہ نے چین سے 2 ارب 40 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی کابینہ نے چین سے 2 ارب 40 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی۔وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے قرضے کے حصول کی منظوری دی۔ چین سے ملنے والا قرضہ تین سال کے لیے ہوگا۔چین سے 2 ارب 40 کروڑ ڈالرز کا قرضہ ایک فیصد مارجن پر ملے گا۔ ‏قرضہ 2019 کے معاہدے کے تحت ملے گا ۔ وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ کی سمری کی منظوری دے دی۔