اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مہنگائی کی شرح 44 ماہ کی کم ترین سطح پر آنے پر اظہارتشکر کیا ۔
اپنے بیان میں وزیراعظم نے مہنگائی کی سالانہ شرح 6.9 فیصد ہونے پر حکومت کی معاشی ٹیم کی تعریف کی ۔
انہوں نے کہا کہ اگست 2024 میں 34 ماہ میں پہلی مرتبہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 9.6 فیصد آئی، ستمبر 2024 میں گزشتہ 44 ماہ میں مہنگائی کی کم ترین شرح 6.9 فیصد ریکارڈ ہوئی۔
وزیراعظم نے کہاکہ اللہ کے فضل و کرم سے عوام سے کیے عہد کی پاسداری میں کامیابی ملنا شروع ہو گئی، مہنگائی کی شرح 6.9 فیصد ہونے سے عام آدمی کو ریلف ملے گا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی متواتر کمی سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے اور شرح سودمیں کمی سے ملک میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔
مہنگائی کی شرح 6.9 فیصد آنے پر وزیراعظم کا اظہارتشکر







